آشوب چشم کے کئی مریض اینٹی باڈیز انجکشن کے استعمال سے ہوۓ ہمیشہ کیلیے قوت بصارت سے محروم

اینٹی باڈیز انجکشن

نیوز ٹوڈے : پاکستان کے مختلف اضلاع میں شوگر کے مریضوں کیلیے اینٹی باڈیز انجکشن سے کئی مریضوں کی بینائی چلی گئی گزشتہ روز لاہور میں آشوب چشم کے مریضوں کو جو انجکشن لگایا گیا تھا لاہور میں اس سے 12 مریض اپنی قوت بصارت سے مکمل طور پر محروم ہو گۓ لاہور اور قصور کے بعد اب ملتان اور صادق آباد میں بھی آشوب چشم کے انجکشن لگوانے سے کئی مریض قوت بینائی سے محروم ہو گۓ اس میں ایسے مریضشامل ہیں جن کو شوگر کی بیماری تھی جھنگ کے علاقے میں بھی افراد کی بینائی انجکشن لگوانے سے چلی گئی ملک بھر میں کئی افراد کی دنیا تاریک ہو گئی ہے کئی افراد نے آن لائن انجکشن منگوا کر نجی ہسپتالوں سے انجکشن لگواۓ جعلی انجکشن لگوانے سے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کے بھائی بھی بینائی سے محروم ہو گۓ-

حکام کے مطابق آشوب چشم کیلیے اویسٹن انجکشن کی وائل 100 ملی گرام کی ہوتی ہے جو کہ ایک مریض کیلیے1.02ملی گرام استعمال ہوتی ہے اور ایک مریض کو 5000 روپے کا انجکشن لگایا جاتا ہے اس 100 گرام انجکشن کی قیمت 28 سے 40 ہزار روپے ہے فی انجکشن سے ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے منافع کمایا جا رہا ہے تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ میں اس انجکشن کے باعث لوگوں کی بینائی چلے جانے کی وجہ سے 2011 میں اس انجکشن پر پابندی لگا دی گئی تھی پھر 2016 میں بھارت میں بھی اس دوا کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی تھی اور اب پاکستان میں کئی افراد کے بینائی سے محروم ہونے پر نگران حکومت نے اس کے سپلائر اور دوا استعمال کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف ایکشن لے لیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+