نواب شاہ میں 3 سال کا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق

محکمہ صحت کی غفلت

نیوز ٹوڈے: نواب شاہ میں محکمہ صحت کی غفلت نے ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا انتظامیہ کی غفلت سے نواب شاہ میں خاصخیلی کالونی میں ایک تین سال کا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا بچے کے والد نے بیان دیا ہے کہ بچے کے لاپتہ ہونے پر کافی دیر اسے ڈھونڈتے رہے لیکن کہیں نہ ملا تو دیکھا کہ بچہ گٹر میں پڑا ہوا ہے بچے کے والدین ، رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے میونسپل کمیٹی اور ٹاون کمیٹی کے خلاف بچے کی لاش کو سانگھڑ روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔

بچے کے ورثاء نے بچے کی موت پر ٹاؤن انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے کیونکہ سیوریج کا ناقص انتظام اور گٹروں کے کھلے منہ انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+