چیف جسٹس کا چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
- 25, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیر مین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے اور انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق، اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چئیر مین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سائفر کیس میں چئیر مین پی ٹی آئی سے متعلق آڈر اٹک جیل کا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ وہ آڈر اس لیے تھا کہ عمران خان اس وقت اٹک جیل میں تھے۔ اور اب عمران خان انڈر ٹرائل قیدی ہے ، اس لیے ان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک پڑھے لکھے شخص ہے، کل کو آپ انہیں رحیم یار خان بھجوادے تو کیا وہاں ٹرائل کروائینگے؟
تبصرے