پاکستان میں 9 کروڑ لوگ غربت کی چکی میں پسے ہوئے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
- 25, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: امیر جماعت کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ شوگر ملز چلانے والے جاگیر داروں نے چینی کا بحران پیدا کیا ہوا ہے ۔ نگران حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں گھیرا ہوا ہے۔ اور ہر گزرتے دنوں کے ساتھ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہے۔ ان کی پالیسیوں کے باعث نو کروڑ افراد غربت کی لپیٹ میں ہیں۔ عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہیں اور صرف قرض پر معشیت کا پہیہ چلایا جا رہا ہے۔
مزید انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کی بجائے کہتے ہے کہ مہنگائی آئی ایم ایف سے مشروط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامع کراچی میں 70 فیصد طلبا نے ابھی تک فیس جمع نہیں کرائی ، ٖغربت اتنی ہو گئی ہے کہ فیس ادا کرنا مشکل اور طلبہ کا مستقبل برباد ہو رہا ہے۔
تبصرے