ستائیس ملین بچوں کو اسکولوں میں لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے، عارف علوی

پریس کانفرنس

نیوزٹوڈے: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ستائیس ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں ، ان کو اسکولوں میں لانے کیلئے ہنگامی اقدام بہت ضروری ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں تک تعلیم لوگوں تک پہنچانا ہو گی۔

اس بات کا اظہار انہوں نے ہفتے والے دن کو کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم دینے کیلئے مساجد کو فجر اور ظہر تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بچوں کی تعلیم کے لیے غیر روایتی حل سوچنے کی ضرورت ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+