کراچی ناظم آباد سے ایک ماہ پہلے غائب ہونے والے ماں بیٹے کی لاشیں گھر کے کنویں سے برآمد

مجاہد کالونی

نیوز ٹوڈے : کراچی کے علاقے ناظم آباد کی مجاہد کالونی کے ایک گھر سے ماں اور اس کا بیٹا ایک ماہ سے لاپتہ تھے بیٹی نے ماں اور بھائی کی گمشد گی کی اطلاع پولیس کو دی اور گھر سے دو گاڑیاں چوری ہونے کی اطلاع بھی دی گئی واردات کے ایک ماہ گزر جانے کے بعد اب گھر کے کنویں سے ہی پولیس نے ماں اور بیٹے کی لاشیں برآمد کر لی ہیں اس واقعے میں ملوث تین ملزمان موقع سے فرار ہو گۓ تھے اور ایک ماہ سے لاپتہ ہیں اب پولیس نے کاروائی کرتے ہوۓ واقعے میں ملوث گھر کے چوکیدار فیصل کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ملزم نے گرفتاری کے بعد لاشوں کی نشاندہی کی اور بتایا کہ اس نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر دونوں ماں بیٹے کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اور ان کا گلا دبا کر انہیں قتل کیا گیاتھا اور پھر ان کی لاشوں کو انہوں نے کنویں میں پھینک دیا تھا چوکیدار نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں ماں بیٹے کو قتل کرنے کے بعد گھر سے دونوں گاڑیاں بھی چوری کر کے ان میں سے ایک گاری بیچ بھی دی ہے چوکیدار کی نشاندہی پر پولیس نے ریسکیو ٹیموں می مدد سے کنویں سے لڑکے عبدالحادی کی لاش نکال لی ہے اور خاتون جس کا نام شائستہ ہے کی لاش نکالنے کیلیے آپریشن جاری ہے چوکیدار نے جن دو ملزموں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی ہے ان میں سے ایک مجرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ابھی تک فرار ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+