سینیئر صحافی عمران ریاض خان 4 ماہ بعد گھر پہنچ گۓ

صحافی عمران ریاض خان

نیوز ٹوڈے : صحافی عمران ریاض خان 4 ماہ بعد باحفاظت رہا ہو کر گھر واپس آ گۓ سیالکوٹ پولیس کے مطابق 11 مئی 2023 کو عمران ریاض خان کو تھری ایم پی او کے تحت سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا 12 مئی کو انہیں ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا لیکن 12 مئی کے بعد اب تک عمران ریاض خان کہاں رہے اور گھر کیوں نہیں آۓ رہا ہونے کے بعد وہ کیسے لاپتہ ہو گۓ اور اس دوران وہ کن حالات میں اور کہاں رہے کسی کو کچھ معلوم نہیں حالانکہ انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں پولیس کو 12 مئی کو اچھے رویے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے نتیجے میں پولیس نے انہیں رہا کر دیا تھا ۔

ڈسٹرکٹ جیل کے باہر لگے کیمروں میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ 12 مئی کو جب انہیں رہائی ملی تھی تو اس سے کافی دیر پہلے سے ایک کالے رنگ کی ویگو گاڑی اور ایک سفید کار کھڑی تھی جیسے ہی عمران ریاض جیل سے باہر نکلے تو کالی گاڑی سے تین افراد جنہوں نے چہروں پر نقاب چڑھا رکھے تھے باہر نکلے اور عمران ریاض کو کالی گاڑی میں بٹھا کر لے گۓ لیکن کہاں لے کر گۓ یہ حقیقت اب عمران ریاض ہی بتائیں گے 4 ماہ میں کسی کو ان کے معاملے میں کچھ معلوم نہ ہو سکا لیکن اب خوشی کی خبر یہ ہے کہ وہ باحفاظت گھر پہنچ گۓ ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+