جامعہ کراچی کے اساتذہ کا دھرنا دسویں روز اختتام پذیر ہو گیا
- 26, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : جامعہ کراچی میں اساذزہ کا احتجاجی دھرنا دس روز سے جاری ہے انجمن جامعہ اساتذہ کی جانب سے اساتذہ کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن حکومت سندھ نے اساتذہ کی اس درخواست پر کوئی ردعمل نہیں کیا جس کی وجہ سے جامعہ کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ نے پہلے دس دن شام کی کلاسوں کا بائیکاٹ کیا لیکن پھر بھی مطالبات منظور نہ ہونے پر گزشتہ جمعے سے اساتذہ نے مارننگ کلاسوں کا بھی بائیکاٹ کر دیا ہے اور گزشتہ چار دنوں سے یونیورسٹی کے طلبا کی کوئی کلاس نہیں ہو رہی اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ شام کی کلاسوں کے اساتذہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں وہ ادا کی جائیں-
اور اساتذ کے سلیکشن بورڈ کا انعقاد کروایا جاۓ حکومت سندھ کافی عرصے سے اساتذہ کے سلیکشن بورڈ کو التو میں ڈال رہی ہے اساتذہ کے اس شدید احتجاج اور بائیکاٹ پر آج وزیر اعلٰی سندھ نے انجمن اساتذہ وفد سے ملاقات کی نگران وزیر اعلٰی سندھ نے اساتذہ کے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی جس پر انجمن اساتذہ نے نگران وزیر اعلٰی کو یقین دلایا کہ آج سے یونیورسٹی کی کلاسیں معمول کے مطابق ہوں گی اساتذہ کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر طلباء کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔
خاص خبریں
-
ٹرمپ کے مشیر نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
-
’اب روٹی آگئی ہے، کھا کر واپس جائیں گے‘، علی امین کی کارکنوں سے گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر
-
مریم نواز نے غداری اور انتشار پھیلانے والوں کا ساتھ نہ دینے پر پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا
-
پہلے سنگجانی جانے کا اتفاق ہوا، پھر کہا عمران کا فیصلہ نہیں مانتا، ڈی چوک جانا ہے، وزیر داخلہ
تازہ ترین

تبصرے