پاکستان کی 2023 میں 27.5ملین ٹن گندم کی پیداوار ریکارڈ

خوراک کی قلت

نیوزٹوڈے: خوراک کی قلت ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ افریقہ کے ممالک میں یہ بات قابلِ قبول ہے کہ وہاں خوراک کی قلت کا سامنا رہتا ہے، لیکن پاکستان جیسے زرخیز ملک میں جہاں نہری اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ،وہاں خوراک کی قلت کے وسائل سمجھ سے بالاتر ہیں۔

پاکستان نے 2023 میں 27.5 ملین ٹن ریکارڈ گندم کی پیداوار کی ہے، لیکن اس کے باوجود اگلے سال 2024 میں اگلی فصل تک پاکستان کی اپنی طلب پورا کرنے کے لیے اسے گندم بھی درآمد کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ گندم کا بحران اسمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے کسی بھی آنے والی حکومت کے یا مسئلہ بن سکتا ہے۔ حالیہ گندم کی سندھ میں قیمت چار ہزار روپے اور پنجاب میں تین ہزار نو سو روپے ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+