سندھ کندھ کوٹ کے کچے کے گاؤں شمالی سبزئی کے ایک گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹ گیا

راکٹ کا گولہ

نیوز ٹوڈے: صوبہ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں کچے کے گاؤں شالی سبزئی میں ایک گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹ گیا جس سے گھر کے 9 افراد ہلاک ہو گۓ جن میں4 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گۓ ان تین زخمیوں میں سے بھی دو کی حالت تشویشناک ہے زخمیوں کو لاڑکانہ اور رحیم یار خان کے علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے سندھ پولیس نے گاؤں کو گھیرے میں لے لیا ہے ایس ایس پی روحیل کھوسہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوۓ واقعے کے متعلق بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گھر کے بچوں کو وہ گولہ راستے میں پڑا ہوا ملا بچے گولہ اٹھا کر گھر لے آۓ اور اس سے کھیلنے لگے-

بچوں نے گولہ آگ میں پھینگ دیا جس سے دھماکہ ہوا اور گھر میں موجود آٹھ افراد موقعہ پر ہی ہلاک ہو گۓجبکہ ایک خاتون سکھر ہسپتال جاتے ہوۓ دم توڑ گئی مرنے والوں کے لواحقین نے لاشیں پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا اور بغیر پوسٹ مارٹم کے ہی لاشوں کو دفنا دیا پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے پولیس تحقیق کر رہی ہے کہ یہ راکٹ گاؤں تک کیسے پہنچا کیا کچے کے علاقے میں اسلحہ سمگل کیا جا رہا ہے یا کچے میں دہشت گرد یا ان کے سہولتکار موجود ہیں نگران وزیر اعلٰی سندھ نے نوٹس لیتے ہوۓ ان تمام سوالوں کے جواب آئی جی سندھ سے طلب کر لیے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+