پاکستان نے اپنا جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق انگلینڈ کے حوالے کر دیا

بحری جنگی جہاز پی این ایس

نیوز ٹوڈے: پاکستان کی سمندری فوج نے جزبہ خیر سگالی کے تحت اپنا جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق حکومت کی منظوری کے بعد انگلینڈ کے حوالے کر دیا آج جہاز کو انگلینڈ کے حوالے کرنے کی تقریب لندن میں ہوئی لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف نیول سٹاف امجد خان نیازی اور برطانوی بحریہ کے سابق سی لارڈ ایلن ویسٹ تھے پاک بحریہ کے اس جہاز کو گلاسگو کے میری ٹائم سنٹر میں برطانوی اور پاک بحری ورثے کے طور پر نمائش کیلیے رکھا جاۓ گا-

پی این ایس طارق برطانوی طرز 21 ایمیزون طارق کلاس سیریز کا یہ آخری جہاز ہے جو پاک بحریہ نے برطانوی بحریہ کے حوالے کر دیا پاک بحریہ میں اس کا نام مجاہد اسلام طارق بن زیاد کے نام سے منسوب ہے اس جہاز کو برطانوی حکومت کی مانگ پر پاکستان حکومت نے تحفے کے طور پر دیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے رشتے مضبوط ہوں گے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+