سرگودھا کے چک 126 جنوبی میں قیامت کے مناظر

قیامت کے مناظر

نیوز ٹوڈے: سرگودھا کے ایک چک 126 جنوبی میں قیامت برپا ہو گئی تفصیلات کے مطابق چک 126 جنوبی میں فوتگی والے گھر پر جب میت کو دفنانے کے بعد مہمانوں اور گاؤں کے لوگوں کو کھانا کھلانے کیلیے بٹھایا گیا تو جیسے جیسے لوگوں نے کھانا کھانا شروع کیا تو لوگوں کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی ایک کے بعد دوسرے اور دوسرے کے بعد تیسرے شخص کی حالت غیر ہونے لگی اور لوگ گرنے لگے تھوڑے ہی ٹائم میں متاثرین کی تعداد سو سے بڑھ گئی لوگوں کو کوئی ہوش نہ رہا-

درجنوں کی تعداد میں لوگوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سلانوالی منتقل کیا گیا جہاں سے زیادہ متاثرہ افراد کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھابھیج دیا گیا سرگودھا ہسپتال میں ایک ژخص کی موت بھی واقع ہو گئی فوتگی والا گھر قیامت کا منظر پیش کر رہا تھا تحقیاقت کرنے پر پتہ چلا کہ فوتگی پر کھانا دینے کیلیے جو گندم پسوائی گئی اس میں گندم میں رکھنے والی گولیاں بھی پس گئی تھیں جس کی وجہ سے زہر آٹے میں شامل ہو گیا تھا اور زہریلے آٹے کی روٹی کھانے سے لوگوں کی حالت غیر ہو گئی-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+