عوام کا فوج پر 88 فیصد اعتماد جبکہ سیاستدانوں پر عوام کا اعتماد 39 فیصد رہا

فوج کی کاوش

نیوزٹوڈے: گیلپ میں کرائے گئے ، ایک سروے کے مطابق، تمام اداروں کے مقابلے میں لوگوں کو فوج کی کاوشوں اور حکمرانی پر 88 فیصد تک یقین ہے۔ گیلپ نے یہ سروے سیاسی تنظیم کے لیے کرایا تھا، جس کے بعد ثابت ہوا کہ،  عوام کو میڈیا اور عدالتوں پر 56 فیصد بھروسہ رہا۔ لوگوں کا سیاستدانوں پر صرف 39 فیصد بھروسہ قائم ہے۔ مزید سروے کے مطابق، پارلیمنٹ پر 47 فیصد ، پولیس پر 54 فیصد اور الیکشن کمیشن پر 42 فیصد بھروسہ رہا۔

سروے میں پوچھا گیا تھا کہ آپ اداروں کے کام کرنے کے انداز سے کس حد تک رضا مند ہے۔ جس کے بعد لوگوں نے اپنی رائے پیش کی اور سب سے زیادہ ووٹ فوج کو ملے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ن لیگ کے ووٹرز نے کہا ہے کہ فوج کا ملکی سیاست میں فوج کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے اور ان کا کردار ہونا بھی چاہیے۔ پی ٹی آئی کے 38 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ فوج کا سیاست میں کوئی ہاتھ نہیں ہونا چاہیے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+