ڈالر مزید 287.70 تک جا پہنچا
- 28, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر ایک روپے پانچ پیسے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 287 روپے 70 پیسے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس سے قبل انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف یہ بھی دیکھا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آج مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔ سو انڈیکس میں 99 پوائنٹس تک کا اضافہ کیا گیا ہے، ان کے بعد انڈیکس 46 ہزار 464 پوائنٹس تک جا پہنچا ہے۔
تبصرے