آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی، کے کرپشن کیس کھاتے پھر سے کھل گئے

کرپشن کیس

نیوزٹوڈے: پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت سپریم کورٹ کی جانب سے اعلیٰ سیاست دانوں اور سرکاری افسران کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات بحال کرنے کا حکم دینے کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی ہے جب سابق چیف جسٹس نے حکمران اتحاد کی جانب سے گزشتہ سال ملک کے احتساب کے قوانین میں کی گئی ترامیم کو ختم کر دیا تھا۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے بدعنوانی کے مقدمات کے دروازے کھلتے ہی اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کر دیے۔دونوں کو  24 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+