سونے کی قیمت میں 1900 روپے کی کمی، فی تولہ 2,04,100 روپے تک جا پہنچا

سونے کی فی تولہ قیمت

نیوزٹوڈے: پاکستان میں بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوئی۔ (اے پی ایس جی جے اے) کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2,04,100 روپے تک پہنچ گئی۔اسی طرح بلین مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 174,990 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔

۔ اس سے قبل 24 قیراط سونے کی قیمت میں فی تولہ 9000 روپے کی کمی ہوئی اور قیمت 2,06,000 روپے تک پہنچ گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ، سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہو سکتا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی آسکتی ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+