کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں کراۓ کا جھگڑا مالک مکان زخمی اور کراۓ دار ہلاک
- 02, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں کراۓ کی عدم ادئیگی پر کراۓ دار نے مالک مکان اور ایک اور شخص پر فائرنگ کر دی اور پھر خود کو بھی گولی مار دی تفصیلات کے مطابق مرحوم ملزم شاہ لطیف ٹاؤن کے ایک مکان میں رہائش پزیر تھا اس نے گزشتہ دو ماہ سے مکان کا کرایہ ادا نہیں کیا تھا جس پر مالک مکان نے اسے مکان خالی کرنے کا کہہ دیا اس بات پر مالک مکان اور اس کے ایک ساتھی کا کراۓ دار سے جھگڑا ہو گیا کراۓ دار نے مالک مکان اور اس کے ساتھی پر فائرنگ کر دی فائرنگ سے حبیب اللٰہ اور وحید زخمی ہو گۓ بعد میں کراۓ دار نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا-
کراۓ دار کی شناخت بابر کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے زخمیوں کو شاہ لطیف ہسپتال میں منتقل کر وا دیا ہے اور بابر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق جاۓ وقوعہ سے 32 گولیوں کے شیلز برآمد ہوۓ ہیں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے مالک مکان کے مطابق انہوں نے چند روز قبل بابر کو مکان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی اور آج جب وہ دوبارہ آۓ تو بابر نے ان پر حملہ کر دیا-
تبصرے