کروناکے بعد پاکستان کی غریب عوام آئی نپاہ وائرس کی زدمیں

خطرناک وائرس

نیوز ٹوڈے: پاکستان میں کورونا وائرس سے نپٹنے کے بعد ایک اور خطرناک وائرس کا حملہ بڑھ چکا ہے اس وائرس کا نام ہے نپاہ جو کہ جانوروں کے زریعے انسانوں میں منتقل ہو رہا ہے اور یہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے تاحال اس وائرس کی کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی صرف بروقت تشخیص ہی جان بچا سکتی ہے یہ وائرس چمگادڑ خنزیر اور دیگر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے جب یہ جانور درختوں پر لگے پھلوں کو کھاتے ہیں یا منہ لگاتے ہیں اور پھر وہی خوراک اچھی طرح دھوۓ بغیر انسان استعمال کرتے ہیں تو یہ وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے-

اس وائرس کی ابتدائی علامات میں متواتر کھانسی آنا، سانس لینے میں دشواری ، تیز بخار دماغی حالت کا خراب ہونا اور جھٹکے لگنا شامل ہے اس بیماری کا اگر بروقت علاج نہ کروایا جاۓ تو جلد ہی مریض کومے میں چلا جاتا ہے اور اس کی موت واقع ہو جاتی ہے اس وائرس کے باعث پاکستان میں شرح اموات 74 فیصد ہے یہ وائرس تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان میں پھیلتا ہے اس لیے ملک بھر میں اور خاص کر پنجاب کے تمام اضلاح میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کی ہدایت کی جا رہی ہے ماہرین نے اس کو ایک خطرناک وائرس قرار دیا ہے پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں یہ وائرس تیزی سے اپنے قدم جما رہا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+