پٹرول کی قیمت میں 8 اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی
- 02, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: گزشتہ پندرہ روزہ جائزوں میں تین بڑے اضافے کے بعد، نگران حکومت نے بالآخر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کردیا۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت 323. 358 روپے اور ڈیزل کی قیمت 318.18 تک برقرار ہے-
علاوہ ازیں 15 اگست کو نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے اضافہ کیا تھا۔. جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔
تبصرے