ملتان ایئر پورٹ سے بھکاریوں کا سولہ رکنی گروہ سعودی عرب جاتے ہوۓ گرفتار

بھکاریوں کے گروہ

نیوز ٹوڈے : ملتان ایئر پورٹ سے عمرے کا بہانہ کرکے سعودی عرب جانے والے سولہ بھکاریوں کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا تفتیش پر ان بھکاریوں نے اعتراف کیا کہ وہ سعودی عرب میں عمرہ ادا کرنے کیلیے نہیں بلکہ بھیک مانگنے کی غرض سے جا رہے تھے سعودی عرب ایئر پورٹ پر انہیں پاکستانی ایجنٹ وصول کرتے ہیں سفر اور ویزے کے اخراجات بھی وہی ایجنٹ ادا کرتے ہیں جو سعودی عرب میں مقیم ہوتے ہیں اس کے بدلے بھیک کی آدھی رقم ان ایجنٹوں کو دی جاتی ہے گرفتار بھکاریوں نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ عمرے کی مدت پوری ہونے پر انہیں واپس پاکستان بھیج دیا جانا تھا ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں سیکرٹری اوور سیز پاکستانیز نے چند روز قبل یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ بیرون ملک جتنے بھکاری بھی گرفتار ہوتے ہیں ان میں سے 90 فیصد کا تعلق پاکستان سے ہوتا ہے حرم میں بھی سب سے زیادہ جیب کتروں کا تعلق پاکستان سے ہوتا ہے ملتان ایئر پورٹ سے گرفتار ہونے والے بھکاریوں کے گروہ کا تعلق پنجاب کے ضلع لودھراں سے تھا ان میں تین خواتین بھی شامل تھیں ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بہت جلد سعودی عرب اور پاکستان سے ایسے ایجنٹ گرفتار کیے جائیں گے جو ان بھکاریوں اور جیب کتروں کے سرغنہ ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+