جلاد باپ نے سسرالیوں سمیت اپنی دو بیٹیوں کو جلا کر مار ڈالا

سفاکیت کی تمام حدیں پار

نیوز ٹوڈے : کہتےہیں کہ دنیا میں باپ جیسا شفیق کوئی رشتہ نہیں لیکن جب انا آڑے آ جاۓ تو یہ رشتہ بھی سفاکیت کی انتہا کر دیتا ہے ایسی ہی سفاکیت کی حد کر دی مظفر گڑھ کے ایک باپ نے جس نے اپنی بیٹی کو مرضی کی شادی کرنے پر اپنی دو بیٹیوں چار نواسوں اور ایک داماد کو جلا کر مار ڈالا تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے ایک شخص نے گاؤں کے ہی ایک خاندان میں بیٹے اور بیٹی کی شادی وٹے سٹے میں کر رکھی تھی اس کے داماد کا بھائی اور اس کی چھوٹی بیٹی ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے لیکن یہ شخص ان کی شادی کیلیے رضا مند نہیں ہو رہا تھا وجہ یہ تھی کہ لڑکا کمزور فیملی سے تھا اور بے روزگار تھا ۔

لڑکے اور لڑکی نے بھاگ پر شادی کر لی اور ڈیڑھ سال تک دونوں ساتھ اپنے گھر میں ہی رہے لڑکی کے والد نے کوئی ناراضگی ظاہر نہ کی اور یہی ظاہر کرتا رہا کہ اسے اس شادی سے کوئی اعتراض نہیں جب دونوں کو تسلی ہو گئی کہ اب ان کو کوئی خطرہ نہیں تو سفاک باپ نے سفاکیت کی انتہا کر تے ہوۓ بیٹیوں کے گھر کو آگ لگا دی جس سے اس کی دو بیٹیاں چار نواسے اور ایک داماد جل کر راکھ ہو گۓ گھر کو آگ لگانے سے پہلے گھر پر کپاس پر استعمال کیا جانے والا سپرے کیا گیا جس سے گھر کے سارے افراد بے ہوش ہو گۓ-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+