کراچی کو کئی روز سے پانی کی شدید قلت کا سامنا

شدید قلت کا سامنا

نیوز ٹوڈے : پاکستان میں بجلی ، گیس اور پیٹرول کی بندش کا مسئلہ گھمبیر ملکی مسئلہ بن چکا ہے نگران حکومت نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3 روپے کے اضافے کا اعلان کر دیا ہے اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں پچاس روپے اضافے کے بعد اب پانچ روپے کمی کا اعلان کرکے عوام کے جذبات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے یہ تمام مسائل اپنی جگہ برقرار ہیں اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سب سے زیادہ گنجان آباد علاقے کراچی میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے کراچی میں دو روز قبل شہر کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر پائپ لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے پانی فراہم کرنے والے 19 پائپ بند ہو گۓ ۔

دو روز گزرنے کے باوجود متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع نہ ہو سکا کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی بند ہو چکی ہے کورنگی ، ملیر لانڈھی ، شاہ لطیف ٹاؤن ، قائد آباد اور شاہ فیصل ٹاؤن اور کئی دوسرے علاقوں میں پانی کی سپلائی زیرو ہو چکی ہے ان پمپنگ اسٹیشن کی مرمت کا کام شروع ہونے کے بعد بھی 24 سے 26 گھنٹے لگ سکتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ کراچی کے ان علاقوں میں پانی کی فراہمی کے کوئی امکانات نہیں مسائل میں گھرے شہریوں کیلیے پانی کی عدم دستیابی ایک گھمبیر مسئلہ ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+