زلزلے کے خوف کے باعث کوئٹہ میں 2 دن کیلئےکان کنی پر پابندی عائد

زلزلے کے خدشات

نیوزٹوڈے: کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے زلزلے کے خدشات کے بعد دو دن کے لیے کان کنی پر پابندی لگا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ضلع میں دو روز کے لیے کان کنی پر پابندی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق، دو دن تک کان میں جانے کی جازت نہیں ہو گی۔

دو روز کے دوران کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمے داری ٹھیکیدار پر ہو گی۔ دوسری طرف زلزلہ کہاں اور کب آئے گا اس کی ابھی تک کوئی بھی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، نیدرلینڈ کی سولر سسٹم جیومیٹری سروے کی پیشگوئی پر موقف دیتے ہوئے موسمیات والوں نے کہا کہ زمین کے اندر دو بڑی پلیٹیں پاکستان سے گزرتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+