دس روپے میں ایک لاکھ، سو روپے میں ایک کروڑ نیکیاں بیچنے والا فراڈیا گرفتار
- 03, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: گجرات کے پولیس آفیسر نے پیسوں کے عوض نیکیاں بانٹنے والے فراڈیے کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ذولفقار علی نے نیکیاں بانٹنےکی رسیدیں بھی چھاپ رکھی ہے ، جس میں دس روپے میں ایک لاکھ نیکی اور سو روپے ایک کروڑ نیکیوں کی رسیدیں بنا رکھی تھیںَ۔
ایک ہزار میں ایک ارب نیکی، اور دس ہزار میں ایک کھرب نیکی کی رسید بھی تقسیم کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گداگری ایکٹ کے تحت قید کر لیا ہے۔ مجسٹریٹ کی عدالت میں اسے پیش کیا گیا ہے ،عدالت نے اس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کر دیا۔
تبصرے