علی محمد خان کا عمران خان کے جیل میں تخفظات کے حوالے سے بیان
- 03, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے بیان جاری کیا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ شروع سے ہی لاحق ہے، لیکن ثبوت کے بغیر کسی کا نام نہیں لینا چاہیے، کہ کون انہیں زہر دے سکتا ہے اور دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ چاہتے ہے عمران خان کے لیے گھر سے کھانا آئے اگر ان کے گھر سے کھانا آئے گا تو کسی کو مسئلہ نہیں ہو گا۔
مزید انہوں نے کہا کہ جب عمران خان پہلی بار اسمبلی میں آئے تھے تو کسی نے انہیں بولنے نہیں دیا تھا، سب نے مل کر ہلپ بول دیا تھا، لیکن جب نوازشریف وزیراعظم بنے تھے تو تب ، ہم نے اتنا شور نہیں مچایا تھا۔ علی محمد خان نے کہا کہ میں نے خود ان کو مبارکباد جا کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے کسی سیاسی پارٹی کو نکالنا ہے تو عوام کی طاقت سے کرے، کسی کو اجازت نہیں کہ وہ کسی کو مائنس کرے۔
تبصرے