سوزوکی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں پچاس ہزار روپے تک کا اضافہ

سوزوکی موٹرسائیکل

نیوزٹوڈے: غریب کی سواری میں مزید دشواری، سوزوکی کمپنی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں اضافہ کر دیا۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کی قیمتوں میں پچاس ہزار روپے کا اضافہ بھی کیاگیا ہے اور سوزوکی جی ڈی 100 ایس کی قیمت ستر ہزار کے اضافے کے بعد تین لاکھ باون ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔ اسی طرح سوزوکی جی ایس 150 سی سی کی قیمت اٹھارہ ہزار روپے کے اضافے سے تین لاکھ 82 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ سوزوکی 250 سی سی کی قیمت پچاس ہزار کے اضافے سے گیارہ لاکھ نوے ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ سوزوکی کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل ہونڈا نے اپنے سی جی 125 ایس کی قیمت میں دس ہزار کا اضافہ کیا تھا اس کے بعد نئی قیمت 292,900 پہنچ چکی ہے

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+