پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے مقیم افغانیوں کو یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دے دی گئی
- 04, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: پچھلے چند سالوں کے دوران پاکستان میں 7 لاکھ 75 ہزار مہاجرین غیر قانونی طریقے سے داخل ہوۓ ہیں امارات میں اسلامی حکومت قائم ہونے کے بعد پاکستان میں مہاجرین کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے ان مہاجرین کا تعلق افغانستان سے ہے پاکستان میں آنے والے ان مہاجرین میں سے 51 فیصد خیبر پختونخواہ میں مقیم ہیں ان مہاجرین میں سے تقریبا 4000 مہاجرین دہشت گردی اور مختلف جرائم میں ملوث پاۓ گۓ ہیں تقریبا 600 افراد کو کو جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے-
مہاجرین کی وجہ سے ملک میں پیدا ہونے والے مسائل اور بڑھتے ہوۓ جرائم کی روک تھام کیلیے نگران حکومت نے سخت ایکشن لیا ہے نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرنے کہا کہ ہمارے پاس چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ملک میں کسی سیاسی مسلح گروہ یا تنظیم کی کوئی جگہ نہیں اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کو یکم نوبر کی ڈیڈ لائن دے دی گئی کہ وہ یکم نوبر تک خود واپس چلے جائیں ورنہ سلاخوں کے پیچھے ہوں گے سزا بھی ملے گی اور ملک سے بھی نکال دیے جائیں گے
تبصرے