میچ دیکھنے ہمارے فینز بھی آتے تو اور اچھا لگتا، بابر اعظم

کپتان بابر اعظم

نیوزٹودڈے: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بیان دیا کہ بھارت میں پاکستانی ٹیم کا بھرپور استقبال ہوا اور توقع کے برعکس تھا۔ حیدرآباد کی بریانی بہت عمدہ ہے اور اچھا لگتا اگر ہمارے فینز بھی بھارت آتے۔ بھارت کے شہر احمد آباد میں ورلڈ کپ کے آغاز سے " کیپٹینز ڈے شو" کا انعقاد کیا جس مین تمام ٹیموں کے کپتان شریک ہوئے۔

اس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ ہماری سٹرینتھ ہمیشہ سے باؤلنگ ہی رہی ہے اور ہمارے ٹیم میں موجود تمام کھلاڑی ایک ساتھ ہی کھیل رہے ہے ، پہلی بال سے جیتنے کے لیے ہی جائے گے۔ کپتان نے کہ کہ پاکستان ٹیم نے بھارت سے پہلے بھی دو میچ ہو چکے ہے۔ بھارت میں باوئنڈری چھوٹی ہے جس سے بلے بازوں کو فائدہ ہو گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+