چمن بارڈر پر افغان فوجی کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہید ہو گۓ
- 05, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے : پاک ، افغان چمن سرحد پر افغان طالبان کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت دو پاکستانی شہری جاں بحق ہو گۓ اور ایک شہری زخمی ہو گیا افغان طالبان نے فائرنگ کر کے دوستی کے باب کو ایک مرتبہ پھر التوا میں ڈال دیا ہے چمن بارڈر پر آمد و رفت بھی معطل ہو گئی ہے آئی ایس پی آر کے مطابق چمن بارڈر پر تعینات محافظوں نے افغان جانے والے شہریوں پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی وہاں پر موجود پاکستانی فوجیوں نے وہاں پر موجود شہریوں کی وجہ سے جوابی فائرنگ سے گریز کیا تاکہ کوئی بڑا نقصان نہ ہو ۔
افغان حکومت سے افغان فوجی کی اس کاروائی کی وجہ جاننے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ مجرم کو پاکستان کے حوالے کیا جاے نگاران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہماری فوج نے طالبان کی کاروائی پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ہے اب افغان حکومت بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوۓ مجرموں کو پاکستان کے حوالے کرے ۔
تبصرے