مفت کھانے اور ٹکٹوں کے باوجود, بھارتی اسٹیڈیم افتتاحی میچ میں شائقین سے خالی

ون ڈے ورلڈ کپ

نیوزٹوڈے: ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 13ویں ایڈیشن کا آغاز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوا ہے۔تاہم بھارت میں کرکٹ کی بے پناہ مقبولیت کے باوجود دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ایونٹ کے پہلے روز ہی خالی نظر آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 ورلڈ کپ فائنلسٹ کے درمیان افتتاحی میچ کے آغاز پر صرف تین سے چار ہزار تماشائی موجود تھے۔احمد آباد کے اسٹیڈیم میں شائقین کی عدم موجودگی میں کئی عوامل کارفرما ہیں، بشمول یہ کام کا دن ہونا اور دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا میں یہ خبر آئی تھی کہ دہشت گردوں نے شہر میں ہونے والے میچوں پر حملے کی دھمکی دی ہے جس سے کھلاڑیوں اور کرکٹ شائقین کی حفاظت کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ آج کے اوائل میں یہ بھی اطلاع دی گئی تھی کہ منتظمین نے پہلے مقابلے کے آغاز سے پہلے ہی کئی اقدامات کیے تاکہ میچ کے لیے اسٹیڈیم میں ایک بڑی تعداد کو راغب کیا جا سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین نے افتتاحی دن اسٹیڈیم کو بھرنے کے لیے تقریباً 30,000 سے 40,000 خواتین کو مفت اسٹیڈیم میں مدعو کیا۔

بی جے پی وارڈ ممبران نے کہا، ’’پاس صرف خواتین کے لیے درست ہوں گے، جنہیں چائے کے لیے دو ٹوکن، ایک ناشتے کے لیے اور ایک کھانے کے پیکٹ کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔‘‘

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+