ورلڈکپ کا افتتاحی میچ: انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ

نیوزٹوڈے: احمد آباد میں جمعرات کو ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی مقابلے میں ورلڈ چیمپئن انگلینڈ نے آخری ایونٹ کی رنر اپ کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کیوی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 282/9 بنائے۔جو روٹ نے سب سے زیادہ 77 رنز بنائے۔ جوس بٹلر نے 43، جونی بیرسٹو 33، ہیری بروک 25، لیام لیونگسٹون 20 اور عادل رشید 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میٹ ہینری نے پانچ، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے دو دو اور ٹرینٹ بولٹ اور راچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ورلڈ کپ کا 13 واں ایڈیشن 45 لیگ میچز اور تین ناک آؤٹ میچوں پر مشتمل ہے۔ میگا کرکٹ ٹورنامنٹ میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے نام سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اسی فارمیٹ میں کھیلا گیا، کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں 10 ٹیمیں ایک ہی راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ہر دوسرے فریق سے ایک بار کھیلیں گی، جس میں ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔

راؤنڈ رابن کے بعد ٹاپ ٹیم ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم سے کھیلے گی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی۔ ہر سیمی فائنل کی فاتح ٹیم 20 نومبر کو فائنل میں مدمقابل ہوگی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+