انٹربینک میں ڈالر282 روپے53 پیسے تک جا پہنچا
- 06, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ، ایک روپے نو پیسے سستا ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈالر 282 روپے اور 53 پیسے پر ٹریڈ کیا جا رہا ہے۔ ایک ماہ کے اندر اندر روپے کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ایک ماہ سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا ریکارڈ جاری ہے۔ کچھ روز قبل، کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے چھے پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے اور 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری طرف سابق چئیر مین ، شبر زیدی نے کہا کہ ڈالر کی قیمت 250 سے بھی نیچے گئے گی۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپڑے ، ٹائر ، اور کاسمیٹکس اشیا کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی رکھی جائے تو، ملک کا کم از کم 20 فیصد معاشی مسائل کم ہو جائے گے۔
تبصرے