جوتے بنانے والے معذور طالب علم نے میٹرک میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

معذور طالب علم

نیوزٹوڈے: حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے معذور بجے نے اسپیشل ایجوکیشن بورڈ میں پہلی پوزیشن لے کر ، شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ نعمان بشیر نے 1100 میں سے 758 نمبرز حاصل کر کے پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی اور اپنے اسکول اور والدین کا نام بھی روشن کیا۔ نعمان اسکول کے بعد اپنے والد کے ساتھ جوتے بناتا تھا ، جس سے اس کے اسکول کے اخراجات نکل سکے۔ اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری کی جانب سے اس کو سرٹیفکیٹ اور گولڈ میڈل بھی دیا گیا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے اور اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+