پاکستان کی نمیرا سلیم نے پہلی خاتون خلاء باز ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

 

    نیوز ٹوڈے: پاکستان کی پہلی خاتون نمیرا سلیم نے خلاء میں پہنچ کر پہلی خاتون خلاء باز کا اعزاز حاصل کر لیا اس سے پہلے نمیرا سلیم نے 21 اپریل 2007 کو قطب شمالی اور 10 جنوری 2008 قطب جنوبی میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا تھا اور اب خلاء میں بھی پاکستان کا جھنڈا لہرانے کا اعزاز نمیرا سلیم کو ہی ملا نمیرا سلیم کو 2011 میں  حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا تھا نمیرا سلیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2006 میں امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک کمرشل اسپیس لائزر کا ٹکٹ دو لاکھ ڈالر میں خریدا تھا انہوں نے بتایا کہ وہ اس کمپنی سے خلائی سیاحت کیلیے ٹکٹ خریدنے والے100 اولین افردا کی لسٹ میں شامل ہیں 

      اس خلائی سفر میں ان کے ساتھ برطانیہ اور امریکہ کے دو خلاباز اور عملے کے تین افراد بھی شامل تھے نمیرا سلیم نے خلاء کے سفر اور خلاء سے واپسی کے سفر کو یادگار سفر قرار دے دیا انہوں نے بتایا کہ وہ اتنا خوبصورت نظارہ تھا کہ وہ بیان نہیں کر سکتیں ان کا خلاء میں جانے کا تجربہ بہت شاندار رہا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ خلاء میں سفر اتنا خوبصورت اور دلفریب ہوگا

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+