بیرون ملک مقیم پاکستانی یو ٹیوبر عادل راجہ کی را کے ایجنٹوں کو پاکستانی خفیہ معلومات دینے کی آڈیو لیک

 

    نیوز ٹوڈے: بیرون ملک مقیم یو ٹیوبر عادل راجہ کی بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنشی را سے مبینہ خفیہ بات چیت کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی ہے اس آڈیو میں عادل راجہ را سے تعلق رکھنے والے روہیت شرما کو پاکستان کے فوجی اور سیکیورٹی  کے معاملات پر خفیہ معلومات دے رہا ہے جو آڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں صاف سنا جا سکتا ہے کہ را ایجنٹ روہیت شرما نے عادل راجہ سے پوچھا کہ کیا فیڈرل کیبنٹ نے ایمرجنسی لگانے کا کوئی حکم جاری کیا ہے جس پر عادل راجہ نے جواب دیا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں ائر چیف ، نیول چیف اور چئرمین جوائنٹ چیف  ایمرجنسی لگانے کیلیے نہیں مان رہے

     اس گفتگو کے بعد کال منقطع ہو گئی لیکن اس کے بعد دونوں کی بات چیت کی ایک اور آڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں روہیت شرما اس بھگوڑے یو ٹیوبر سے پاکستان کی اندرونی معلومات لینے کی کوشش کر رہا ہے اس سے پہلے یو ٹیوبر عادل راجہ کو کئی آڈیوز میں برطانیہ کے معاملات پر بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹوں سے بات چیت کرتے سنا گیا ہے اس کے علاوہ عادل  راجہپر  یہ الزام بھی  ہے کہ نہ صرف یہ را کا ایجنٹ ہے اور ملکی راز دشمنوں تک پہنچاتا ہے بلکہ 9 مئی کے واقعات میں بھی یہ شرپسندوں کو فساد پھیلانے کیلیے اکساتا رہا ہے 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+