سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں شہید ہونے والے انسپکٹر عامر علی کی موت معمہ بن گئی

سپر ہائی وے

نیوز ٹوڈے : کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں 53 سالہ سب انسپکٹر عامر علی کو اتوار کی صبح ڈکیتی مزاہمت کے دوران قتل کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عامر علی صبح کے وقت وادی حسین قبرستان سے اپنے پوتے کی قبر پر فاتحہ پڑھ کر واپس آ رہے تھے جب چاکر ہوٹل کے قریب پہنچے تو ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاہمت پر ڈاکوؤں نے انہیں قتل کر دیا انہوں نے ڈکیتی کے دوران جب پستول نکال کر مزاہمت کی کوشش کی تو اس سے قبل ہی ایک گولی ان کے سینے پر لگ گئی جس سے وہ موقع پر شہید ہو گۓ ڈاکو عامر علی کا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گۓ ۔

جبکہ ان کا موبائل اور پیسے ان کے پاس ہی چھوڑ گۓ مقتول کی جیب سے ان کے پیسے اور موبائل برآمد ہونے پر اس کیس کا رخ کسی اور سمت بھی مڑ تا ہے کہ یہ ڈکیتی کی واردات تھی یا کوئی ذاتی دشمنی اس سے متعلق پولیس تحقیق کر رہی ہے اور مقتول جوکہ فیڈرل بی ایریا کے رہائشی تھے اور گلبرگ کمپلین سیل میں تعینات تھے ان کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے ان کی نماز جنازہ انچولی امام بارگاہ میں ادا کی گئ نماز جنازہ میں پولیس کے اعلٰی افسران نے بھی شرکت کی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+