افغان مہاجرین نے وطن واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا
- 10, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کو وطن واپس جانے کیلیے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی اور یہ اعلان بھی کیا گیان تھا کہ یکم نومبر تک ان غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاۓ گی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ان غیر ملکیوں کے خلاف قانون کے مطاق کاروائی کی جاے گی حکومت پاکستان کی طرف سے یہ اعلان ہوتے ہی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے پنجاب خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے علاوہ صوبہ سندھ سے بھی غیر ملکیوں کی واپسی شروع ہو چکی ہے ان تارکین وطن کا تعلق افغانستان سے ہے-
اب تک 48 خاندان افغانستان منتقل ہو چکے ہیں افغانستان منتقل ہونے والے افراد نے کہا ہے کہ وہ وطن واپسی پر مطمئن ہیں اور وہ اپنی مرضی سے وطن واپس جا رہے ہیں ان پر حکومت پاکستان کی طرف سے کوئی سختی یا دباؤ نہیں ہے وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی اور امن برقرار رہے چمن بارڈر سے روزانہ 20 سے 30 خاندان افغانستان منتقل ہو رہے ہیں وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے افغان مہاجرین اس وقت ہمارے مہمان ہیں حکومت کی کوئی کاروائی مہاجرین کے خلاف نہیں ہو گی ملک میں دہشتگردی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جاۓ گی-
تبصرے