بلوچستان میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو اور جوان اپنے وطن پر ہوۓ قربان
- 10, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فرسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوۓ اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگردوں نے جہنم واصل کیا اس دوران پاک فوج کے دو جوان میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد بھی شہید ہو گۓ آپریشن میں شہید ہونے والے دونوں فوجی آپریشن کی قیادت کر رہے تھے میجر علی رضا کا تعلق سرگودھا سے تھا ان کی عمر 31 سال تھی-
جبکہ حوالدار نثار احمد کا تعلق وہاڑی سے تھا اور ان کی عمر 38 سال تھی دونوں شہداء نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوۓ اپنی جانیں قران کیں علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے شہداء کی بلندی درجات کیلیے دعا کی کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے-
تبصرے