بھارت کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی سلوک کی حقیقت بتائی فرحان خان نے
- 10, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: پاکستان اور بھارت دو پڑوسی ملک ہیں جو کہ الگ الگ ملک بننے سے پہلے متحدہ ہندوستان میں ہندو اور مسلم دو قوموں کے نام سے آباد تھے اس لیے ان دونوں ملکوں کی سرحدیں شمال میں سیاح چین گلیشیئر سے لے کر جنوب تک پھیلی ہوئی ہیں ان دونوں ملکوں کے درمیان نہ تو متحدہ ہندوستان کے دور میں اور نہ ہی دونوں ملکوں پاکستان اور بھارت کی تشکیل کے بعد کبھی تعلقات خوشگواررہ سکے ہیں حال ہی میں ایک 24 سالہ پاکستانی لڑکے فرحان خان نے بھارتی پولیس اور بھارتی حکومت کے ایسے دل دہلا دینے والے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے کہ جس کو سن کر دل کانپ جاتا ہے-
فرحان خان جس کا گھر میں اپنے باپ سے کوئی جھگڑا ہو گیا تو وہ ناراض ہو کر گھر سے نکلا اور اور غلطی سے پاک بھارت سرحد عبور کر گیا سرحد عبور کرتے ہی وہ بھارتی فوجیوں کے ہتھے چڑھ گیا جہاں پر اسے تین دن تک جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کے جسم کو گرم کیلوں سے داغا گیا اسے قید خانہ میں برہنہ حالت میں رکھا گیا اور اسے کیڑوں بھرا غلیظ کھانا دیا گیا فرحان خان نے روتے ہوۓ قید کی حالت میں اپنے اوپر ہونے والے دلخراش واقعات بتاۓ اس نے بتایا کہ اسے جس جیل میں رکھا گیا تھا وہاں پر بہت سے پاکستانی قید تھے جن کی حالت بہت خراب تھی اور کئی قیدی بیس بیس سال سے جیل میں بند تھےبھارت کی جیل میں مسلمان قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کے دوران کیے گۓ معاہدے کی کھل کھلا خلاف ورزی ہے-
تبصرے