ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا ٹاکرا سرلنکن ٹیم کے ساتھ ہو گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

نیوزٹوڈے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ آج (منگل کو) سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق ٹیم پاکستان ایک بار پھر بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں ایکشن میں ہوگی اور اس بار اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، وہی ٹیم جس کے خلاف جنوبی افریقہ نے ڈھیروں رنز بنائے تھے۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے بھرپور تیاری کی اور حیدرآباد دکن کے جم میں پریکٹس کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ عبداللہ شفیق فخر زمان کے بجائے امام الحق کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل اور افتخار احمد بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہوں گے جب کہ شاداب خان اور محمد نواز آل راؤنڈر اور حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہوں گے۔ فاسٹ بولنگ کا شعبہ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا جس سے قبل انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دھرم شالہ میں صبح 10 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دی تھی جب کہ سری لنکا کو جنوبی افریقہ نے شکست دی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+