پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم دوسری مرتبہ ایشین چیمپئن بن گئی

ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر ایشیاء چیمپیئن

نیوزٹوڈے: گرین شرٹس نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 103 رنز سے ہرا کر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے دوسری بار ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر ایشیاء چیمپیئن بن گیا۔نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی وہیل چیئر ایشیا کپ کے فیصلہ کن میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی اوپنرز نے فاتحانہ آغاز کیا اور 5 وکٹوں کے نقصان پر میچ کا سکور 215 تک پہنچا دیا۔دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم 216 رنز کے تعاقب میں 17.2 اوورز میں 113 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+