سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 15ہزار500روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت

 نیوزٹوڈے: سونے کی فی تولہ قیمت میں یک دم 15 ہزار اور 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن، سونے کی فی تولہ قیمت 199,500 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 546 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے، اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 39 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اس سے قبل ، کراچی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں سے متعلق، ایک اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں سونے کی مارکیٹ کے تمام عہدیدار شریک تھے۔ سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اور فیسلہ یہ کیا گیا تھا کہ، سونے کی قیمت کو انٹربینک کے ریٹ سے منسلی کیا جائے گا

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+