کراچی سابقہ ایم پی اے سعدیہ جاوید کو پولیس نے وظیفہ بتا دیا ان کے گھر میں ہوئی چوری کے ملزموں کو پکڑنے کا
- 11, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: کراچی میں پیپلز پارٹی کی سابقہ صوبائی اسمبلی کی ممبر سعدیہ جاوید کے گھر چوری ہو گئی سعدیہ جاوید کراچی میں ڈی ایچ اے فیز 6 کی رہائشی ہیں انہوں نے بتایا کہ 20 ستمبر کو انہوں نے گھر میں فاطمہ نامی خاتون کو ملازمت پر رکھا تھا وہ عورت روزانہ صبح کام پر آتی تھی اور ظہر کے بعد کام کرکے چلی جاتی تھی اکثر اپنے ساتھ اپنی ماں اور بہن کو بھی کام پر لے آتی تھی 6 اکتوبر کو بھی فاطمہ اپنی بہن کو ساتھ لے آئی اور تین بجے تک کام مکمل کرکے واپس چلی گئی-
اور سات اکتوبر کو ان کے گھر سے 85 لاکھ کا سونا اور 5لاکھ روپے چوری ہو گۓ چوری کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کروایا گیا ہے سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے مقدمے پر کوئی سنجیدگی کا اظہار نہیں کیا ہے متعلقہ ایس ایچ او تین روز بعد مجھے ملے تو ان کا رویہ ایسا تھا کہ انہوں نے مجھے تسلی دینے یا کوئی کاروائی کرنے کی نیقین دہانی نہیں کروائی بلکہ الٹا ملزمان پکڑنے کیلیے مجھے وظیفہ پڑھنے کا مشورہ دیا سابق ایم پی اے کا کہنا ہے کہ اگر وظیفے پڑھ کر ملزموں کو پکڑنا ہے تو پولیس کا کیا کام ہے-
تبصرے