اسلام آباد سے عورتوں کو بیرون ملک سمگل کرنے والا شخص گرفتار

انسانی سمگلنگ

نیوز ٹوڈے: ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے شہر میں مجرموں کے خلاف کاروائی کرتے ہوۓ انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک گروہ کے لیڈر اور سرغنہ قادر کو گرفتار کر لیا ہے قادر عرف قدیر انسانی سمگلنگ میں ملوث ایسے گروہ کا لیڈر ہے جو بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کرتا ہے اور عورتوں کو بیرون ملک سمگل کرتا ہے اس کا گروہ خواتین کو شادی کا جھانسہ دے کر پھنساتا ہے اور پھر ان کی وڈیوز اور کالز کی ریکارڈنگ بنا کر ان کو ہراساں کرتا ہے-

ان کو دھمکیاں دی جاتی ہیں ملزم ان خواتین کو بیرون ملک لے جا کر فروخت کر دیتا ہے خواتین کی نازیبا وڈیوز بنا کر انہیں دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں ملزم کے خلاف جی 11 اسلام آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایف آئی اے کی سیکیورٹی فورسز اور کسٹم حکام ملک سے مختلف جرائم میں ملوث افراد اور گروہوں کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں جن میں ایسے ایجنٹوں اور گروہوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے جو انسانوں کی قیمت وصول کر رہپے ہیں ان سے جمع پونجی لوٹ رہے ہیں اور ان کی زندگی کو بھی داؤ پر لگا رہے ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+