بابر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی خزانہ نکل آیا ہو، رمیز راجا

بابر اعظم

نیوزٹوڈے: سابق چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ان کی شاندار صلاحیتوں پر خوب داد دی اور کہا کہ اتنی کم عمر میں اتنی اہمیت ملنے کی وجہ سے کامیاب کپتان قرار دے دیا۔ بھارت میں ایک میزبان نے رمیز راجہ سے سوال کیا کہ ، آپ بابر اعظم کو اتنا پسند کرتے ہے کہ شادی کا کہہ دیا؟ انہوں نے کہا کہ میں بابر اعظم کی اتنی تعریفیں کر رہا تھا اس لیے محبت کا اظہار کیا، انہوں نے کرکٹ کو ایک معیار دیا ہے۔ ان کا شمار دنیا کے جانے مانے بیٹسمین میں کیا جاتا ہے۔

سابق چئیر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جب بابر اعظم جیسے کلاسیکل پاکستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے مزدید کہا کہ بابر اعظم کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کی جیسے کوئی خزانہ ہاتھ آگیا ہو۔ 28 سال کی عمر میں بابر نے اتنی کامیابی اصل کر لی ہے کہ آج پاکستان بھارت سے کڑا مقابلہ کر سکتا ہے، اس لیے یہ سارا کریڈٹ بابر اعظم کو ہی جاتا ہے

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+