سری لنکا سے جیت کے بعد، محمد رضوان نے اپنا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا

پلئیر آف دے میچ ایوارڈ

نیوزٹوڈے: پاکستان کرکٹ ٹیم بیٹسمین محمد رضوان نے سری لنکا اور پاکستان میچ میں ملنے والے پلئیر آف دے میچ ایوارڈ فلسطینیوں بھائی اور بہنوں کے نام کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر ان کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہے۔

اس وقت وہاں جو صورتحال ہے، اس کا اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا۔ دعا ہے، اللہ ان کو صبر ، حوصلہ اور ہمت دے۔ مزید انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ خاص طور پر انہوں نے حسن علی اور عبداللہ شفیق کا نام لیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآبادی دکن شہریوں کا پاکستان کا ساتھ دینے کے لیے بہت شکریہ اور ان کی مہمان نوازی کا دل سے شکر گزار ہوں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+