عدالت کا بغیر ہیلمٹ والے موٹرسائیکل سواروں پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد
- 11, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: عدالت نے پنجاب بھر میں موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدراک کے لیے، دی گئی درخواستوں کا تحریری حکم جاری کیاگیا ہے۔ انہوں نے حکم دیا کہ ایل ڈی اے کا کوئی بھی پروگرام عدالت کے بغیر اجازت کے شروع نہیں کرے گے ۔
ایل ڈی اے نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے محکمہ ماحولیات سے بھی ہدایات لے گا۔ عدالت نے ایک نوٹس جاری کیا جس میں گھروں میں گاریاں دھونے اور گرین بیلٹس پر پارکنگ پر پانچ ہزار روپے تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزی دکہا کہ شہر میں مزید ، درخت لگائےجائے گے اور پرانے درختوں کو محفوظ کرنے کے لیے ٹھوس اقدام کیے جائے گے۔۔ دھواں چھوڑنے والی بھٹوں کیخلاف افسران کاروائیاں کریں اور ان پر جرمانہ عائد کریں۔
تبصرے