پاک آرمی نے دنیا کے مشکل ترین فوجی مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

ٹیم منیجر میجر اسامہ اور مبصر میجر حسیب

نیوزٹوڈے: پاک فوج کے دستے نے انٹرنیشنل فوجی مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔ یونائیٹڈ کنگڈم میں منعقد ہونے والی ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول کو دنیا کے سب سے مشکل اور باوقار فوجی مقابلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے ملٹری اور ایئر اتاشی کرنل تیمور راحت نے مقابلے اور پاک فوج کے دستے کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اسٹیج پر نیٹو کا سب سے مشکل گشتی مقابلہ سمجھا جانے والا یہ مقابلہ 1959 سے برطانیہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

مقابلے میں بھارت سمیت کل 113 ٹیموں نے حصہ لیا۔ انہوں نے ٹیم کی کامیابی کا سہرا ٹیم منیجر میجر اسامہ اور مبصر میجر حسیب کو دیا۔کرنل تیمور کے مطابق ٹیمیں 60 کلومیٹر کے علاقے میں 48 گھنٹے طویل مشقوں میں حصہ لیتی ہیں۔ شرکاء کو جنگی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دھماکہ خیز مواد سے نمٹتے ہیں، جس کا مقصد فوجیوں کی جسمانی اور ذہنی طاقت کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح پر ان کی برداشت کو جانچنا ہے۔ 67 ویں پنجاب رجمنٹ کے سپاہیوں پر مشتمل پاکستانی دستے کی قیادت لیفٹیننٹ اویس عثمان نے کی۔

پچھلے چند مہینوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان آرمی نے کسی بین الاقوامی فوجی مقابلے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔اس سال جون کے شروع میں، پاکستان مسلسل تیسرے سال رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فوجی مشقوں کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہا جسے 'پیس اسٹکنگ کمپیٹیشن' کہا جاتا ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+