ورلڈ کپ ویزوں کے لیے پاکستانی صحافیوں کا بھارت میں جانے کی راہیں ہموار ہونے لگی

شو پیس پروگرام کی کوریج

نیوزٹوڈے: ایک اہم پیشرفت میں، ہندوستانی سفارت خانے نے بالآخر پاکستانی صحافیوں کے لیے جاری بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے پڑوسی ملک جانے کے لیے ویزوں کی کارروائی شروع کر دی ہے-سفارت خانے نے منگل کو ہندوستان میں جاری شو پیس پروگرام کی کوریج کرنے کے خواہشمند صحافیوں سے رابطہ کرنا شروع کیا، اور انہیں ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد اپنے پاسپورٹ جمع کرائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 میں تقریباً ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پاکستانی شائقین اور صحافیوں کے لیے ہندوستانی ویزوں کے اجرا میں تاخیر پر ایک بار پھر مایوسی کا اظہار کرنے کے ایک دن بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔میگا کرکٹ ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوا تھا لیکن بھارتی حکام نے ابھی تک پاکستانیوں کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ویزے جاری نہیں کیے جس سے وہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+