سریے کی قیمت 2 لاکھ ، 40 ہزار تک ریکارڈ

سریے کی قیمت

نیوزٹوڈے: لوہے کی اسکریپ کی اسمگلنگ کے کریک ڈاؤن کے بعد، ڈالراور سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اور ساتھ ہی، سریے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سریے کی قیمت میں پچاس ہزار فی ٹن کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حالیہ سریہ فی ٹن دو لاکھ نوے ہزار سے کم ہو کر، دو لاکھ چالیس ہزار تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تاجروں کے مطابق، اگر پیداواری لاگت کم ہو تو صارفین کے لیے بھی قیمتوں میں کمی آئے گی اور بجلی، گیس کے بل کی وجہ سے خریداروں کو بھی ریلیف ملے گا۔ گزشتہ سال ، ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی لاگت میں حد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد تعمیراتی شعبے کو اور صعنت کاروں کو کافی حس تک نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+